دنیا کا پہلا ائیر پورٹ:
دنیا کا پہلا ائیر پورٹ. جہاں مسافر پاسپورٹ دکھائے بغیر محض 10 سیکنڈ میں امیگریشن کے تمام مراحل سے گزر سکتے ہیں۔ کیونکہ یہاں تمام تر کام بائیو میٹرکس کے ذریعے ہوتا ہے۔
سنگاپور کی امیگریشن اتھارٹی نے. باضابطہ طور پر چانگی ہوائی اڈے کے چاروں ٹرمینلز پر. پاسپورٹ کے بغیر امیگریشن کلیئرنس کا آغاز کیا ہے. جس سے مسافر 10 سیکنڈ میں امیگریشن کے تمام مراحل سے گزر سکتے ہیں۔
امیگریشن اینڈ چیک پوائنٹس اتھارٹی (آئی سی اے) نے کہا. کہ سنگاپور کے رہائشی اپنے پاسپورٹ پیش کیے بغیر صرف چہرے اور آئیرس بائیومیٹرک کا استعمال کرتے ہوئے امیگریشن سے گزر سکتے ہیں. جبکہ غیر ملکی زائرین کو اب بھی آمد پر اپنے پاسپورٹ دکھانے کی ضرورت ہے. لیکن وہ روانگی کیلئے بائیو میٹرک کلیئرنس کا استعمال کر سکتے ہیں۔
دی اسٹریٹس ٹائمز نے اطلاع دی ہے. کہ سنگاپور دنیا کا پہلا ملک ہے. جس نے اتنے بڑے پیمانے پر بائیو میٹرک کلیئرنس سسٹم نافذ کیا ہے ۔
اپنی جدید سہولیات اور امیگریشن کے ہموار عمل کی بدولت. چانگی ہوائی اڈے کو مسلسل دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سال، اگرچہ دوحہ کے حماد بین الاقوامی ہوائی اڈے نے. سالانہ اسکائی ٹریکس ایوارڈز میں دنیا کے بہترین ہوائی اڈے کا اعزاز حاصل کیا. لیکن چانگی نے دنیا کی بہترین امیگریشن خدمات کا اعزاز برقرار رکھا۔