Home » دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری،سنگاپور پھر سرفہرست،پاکستان پھر پیچھے رہ گیا

دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری،سنگاپور پھر سرفہرست،پاکستان پھر پیچھے رہ گیا

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

دبئی(ایگزو نیوز ڈیسک)دنیا بھر کے پاسپورٹس کی طاقت سے متعلق تازہ عالمی درجہ بندی جاری کر دی گئی ہے جس میں ایک بار پھر ایشیائی ملک سنگاپور سرفہرست رہا ہے جبکہ پاکستان بدستور نچلی سطح پر موجود ممالک میں شامل ہے۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی تا دسمبر 2026 کے لیے جاری کی گئی پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار پایا ہے،جس کے حامل افراد 192 ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن ارائیول کی سہولت کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر بھی ایشیائی ممالک کا غلبہ برقرار ہے،جہاں متحدہ عرب امارات،جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ان ممالک کے شہری 188 ممالک میں ویزا فری یا آسان رسائی کے ساتھ سفر کرنے کی سہولت رکھتے ہیں۔ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ایک دہائی میں غیر معمولی ترقی کرتے ہوئے اپنی درجہ بندی میں تقریباً 40 درجے بہتری حاصل کی ہے۔تیسرے نمبر پر یورپی ملک سویڈن ہے،جس کے پاسپورٹ کے حامل افراد 187 ممالک میں ویزا فری رسائی رکھتے ہیں۔چوتھے نمبر پر بیلجیئم،ڈنمارک،فن لینڈ،فرانس،جرمنی،آئرلینڈ،اٹلی،لکسمبرگ،ناروے،نیدرلینڈز اور سپین شامل ہیں،جن کے پاسپورٹس کے ذریعے 186 ممالک میں سفر ممکن ہے۔پانچویں نمبر پر یونان،آسٹریا،مالٹا،پرتگال اور سوئٹزرلینڈ کے پاسپورٹس ہیں،جو 185 ممالک میں ویزا فری رسائی فراہم کرتے ہیں۔اس فہرست میں امریکہ کا پاسپورٹ دسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے،جو ماضی میں دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں شمار ہوتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ درجہ بندی بنیادی طور پر مختلف ممالک کے پاسپورٹس کے حامل افراد کو حاصل ویزا فری یا آسان سفری سہولیات کی بنیاد پر مرتب کی جاتی ہے۔دوسری جانب پاکستان کا پاسپورٹ بدستور کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل رہا ہے۔تازہ درجہ بندی کے مطابق پاکستان 100 ویں نمبر پر ہے اور پاکستانی شہری صرف 30 ممالک میں ویزا فری یا آسان داخلے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔پاکستان سے نیچے عراق،شام اور افغانستان کے پاسپورٹس بالترتیب 101، 102 اور 103 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ یمن،صومالیہ،نیپال،شمالی کوریا،بنگلا دیش،فلسطین،ایران،اریٹیریا،سری لنکا اور لیبیا بھی نچلی درجہ بندی والے ممالک میں شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سفری آزادی کا براہ راست تعلق کسی ملک کے سفارتی تعلقات،معاشی استحکام اور عالمی ساکھ سے ہوتا ہے اور یہی عوامل پاسپورٹ کی طاقت کا تعین کرتے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز