Home » خواتین اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع،سندھ میں الیکٹرک ٹیکسی سروس متعارف

خواتین اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع،سندھ میں الیکٹرک ٹیکسی سروس متعارف

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے خواتین اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے الیکٹرک ٹیکسی سروس متعارف کروا دی ہے،اس منصوبے کے تحت نہ صرف شہری ٹرانسپورٹ کا معیار بلند ہوگا بلکہ نوجوان اور خواتین خودمختار روزگار کے جدید مواقع سے مستفید ہوں گے،یہ اقدام صوبے میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ کے ساتھ ساتھ سماجی ترقی اور اقتصادی استحکام کی راہ بھی ہموار کرے گا جبکہ سندھ حکومت کا وژن خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کے لیے مواقع فراہم کرنے کی جانب واضح پیغام دیتا ہے۔
ایگزو نیوزکے مطابق سندھ حکومت نے جدید ٹرانسپورٹ اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ای وی(الیکٹرک وہیکل)ٹیکسی پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی موجودگی میں سندھ بینک،سندھ ڈویلپمنٹ فنڈ اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ساتھ یہ معاہدہ طے پایا،جس کا مقصد صوبے میں جدید،ماحول دوست اور محفوظ ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔اس منصوبے کے تحت سندھ میں ای وی ٹیکسی سروس متعارف کرائی جائے گی،جس سے شہری ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری آئے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور ان کے لیے مواقع بڑھانے کے وعدے پورے کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں متعارف کیے گئے منصوبے دنیا بھر کے ممالک کے لیے مثال بن چکے ہیں،جن میں خواتین کے لیے پنک بس سروس شامل ہے،جو تحفظ اور سہولت کے لحاظ سے منفرد ہے۔اسی طرح ای وی بسز اور ای وی سکوٹیز کے اجرا نے بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔شرجیل انعام میمن نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تمام اقدامات صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کا حصہ ہیں۔ان منصوبوں کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا،انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ان کی شرکت کو فروغ دینا ہے۔پنک سکوٹیز سکیم کے آغاز پر صرف 150 خواتین کے پاس لائسنس تھا، جبکہ اب 20 ہزار خواتین نے لائسنس کے لیے درخواستیں دی ہیں۔سندھ حکومت مفت ٹریننگ بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ خواتین خود مختار اور مضبوط ہوں۔یہ اقدامات نہ صرف ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہیں بلکہ معاشرتی ترقی،خواتین کے حقوق اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی بڑھاتے ہیں، جس سے سندھ حکومت کی پالیسیوں کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز