Home » زیادہ آبادی،زیادہ جرائم؟کراچی کی صورتحال پر گورنر سندھ نہال ہاشمی نے نئی بحث چھیڑ دی

زیادہ آبادی،زیادہ جرائم؟کراچی کی صورتحال پر گورنر سندھ نہال ہاشمی نے نئی بحث چھیڑ دی

by ahmedportugal
14 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)شہر قائد کراچی کی امن و امان کی صورتحال ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جہاں گورنر سندھ نہال ہاشمی کے حالیہ بیان نے جرائم اور آبادی کے باہمی تعلق پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ بڑے اور گنجان آباد شہروں میں جرائم کی شرح نسبتاً زیادہ ہوتی ہے تاہم کراچی میں ماضی کے مقابلے میں حالات میں بہتری آئی ہے۔گورنر سندھ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شہر میں پیش آنے والے حالیہ واقعے نے سکیورٹی اقدامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالات کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق کراچی میں نوجوان میر رضا علی خان کی ہلاکت کے حالیہ واقعے پر گورنر سندھ نہال ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ خودکشی کا واقعہ نہیں بلکہ فائرنگ کا نتیجہ ہے، کیونکہ متاثرہ نوجوان کو چار گولیاں لگنے کے شواہد سامنے آئے ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے اور حتمی حقائق سامنے آنے کے بعد ہی کوئی حتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے۔ گورنر سندھ نے اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی نوجوان کی جان کا ضیاع ایک سانحہ ہے، جسے سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے، کراچی جیسے بڑے اور گنجان آباد شہر میں سکیورٹی کے انتظامات کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں یہ رجحان دیکھا جاتا ہے کہ زیادہ آبادی والے شہروں میں جرائم کی شرح نسبتاً زیادہ ہوتی ہے تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی کے مقابلے میں کراچی میں جرائم کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور 2010 کے مقابلے میں اب جرائم میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔انہوں نے لاہور اور کراچی کے موازنے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بڑے شہروں کا تقابلی جائزہ مثبت انداز میں لیا جانا چاہیے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھا جا سکے،محض تنقید سے مسائل حل نہیں ہوتے۔گورنر سندھ نے سیاسی تقسیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تقسیم کی بات کرنا مناسب نہیں اور وہ کسی بھی صورت ایسی سوچ کی حمایت نہیں کرتے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ عوامی ووٹ کے بجائے آئینی طریقہ کار کے تحت گورنر مقرر ہوئے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں آئین کے مطابق ادا کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔تعلیم کے شعبے سے متعلق گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ اب تک تقریباً سات لاکھ لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ آئندہ سال اس منصوبے کو مزید وسعت دینے کا ارادہ بھی موجود ہے تاکہ نوجوانوں کو جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز