Home » طلبہ کی سہولت کے لیے سندھ حکومت کا اہم اقدام،سکول وین کرایہ نہ بڑھانے کا حکم نامہ جاری

طلبہ کی سہولت کے لیے سندھ حکومت کا اہم اقدام،سکول وین کرایہ نہ بڑھانے کا حکم نامہ جاری

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے طلبہ کی سہولت اور والدین پر اضافی مالی بوجھ سے بچاو کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سکول وینز کے کرایہ نہ بڑھانے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو مراسلہ جاری کیا ہے،جس کے تحت طلبہ کی پک اینڈ ڈراپ ٹرانسپورٹ فیس میں اضافہ کرنے کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے سکول وینز کے کرائے نہ بڑھانے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے،اس اقدام کا مقصد والدین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے سے روکنا اور طلبہ کی تعلیم تک آسان رسائی کو یقینی بنانا ہے۔حکم نامے کے تحت تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پک اینڈ ڈراپ ٹرانسپورٹ فیس میں اضافہ نہ کریں،چاہے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہو۔پرائیویٹ سکولز اور والدین کی جانب سے چلائی جانے والی ٹرانسپورٹ پر بھی کرایہ بڑھانے کی اجازت نہیں ہو گی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اضافی مالی بوجھ کے بغیر سروس جاری رکھ سکیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کو احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس فیصلے کا اطلاق نہ صرف سکولوں کی انتظامیہ بلکہ نجی انتظام کے تحت چلنے والی تمام وینز اور ٹرانسپورٹ پر بھی ہو گا۔سکول انتظامیہ کو طلبہ کی پک اینڈ ڈراپ سروسز کا مکمل ڈیٹا فراہم کرنا لازمی ہو گا اور تمام وینز اور ٹرانسپورٹ سروسز کی تفصیلات حکومت کو جمع کروانا ضروری ہو گا۔خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف والدین کے مالی بوجھ کو کم کرنے بلکہ بچوں کی محفوظ اور بلا رکاوٹ تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔سندھ حکومت نے اس سلسلے میں تعلیمی اداروں اور ٹرانسپورٹ آپریٹرز کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز