Home » سندھ میں نئی پنشن سکیم کی منظوری،سرکاری ملازمین کے لیے پرانا ماڈل ختم

سندھ میں نئی پنشن سکیم کی منظوری،سرکاری ملازمین کے لیے پرانا ماڈل ختم

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے پنشن نظام میں تاریخی اور بنیادی نوعیت کی تبدیلی کرتے ہوئے نئی پنشن سکیم کی منظوری دے دی ہے، جو یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی ہونے والے تمام سرکاری ملازمین پر لاگو ہو گی، اس اہم فیصلے کی منظوری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی، جسے صوبے کے مالی اور انتظامی ڈھانچے میں ایک بڑا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ نئی پنشن سکیم کے تحت محکمہ خزانہ سندھ باقاعدہ طور پر پنشن فنڈ مینیجرز سے معاہدے کرے گا۔یہ پنشن فنڈ مینیجرز سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)میں رجسٹرڈ ہوں گے،جس کا مقصد فنڈز کے شفاف، محفوظ اور پیشہ ورانہ انتظام کو یقینی بنانا ہے۔حکومت کا موقف ہے کہ اس نئے نظام سے پنشن کے مالی بوجھ کو مرحلہ وار کم کیا جا سکے گا اور ملازمین کے مستقبل کو زیادہ پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جائے گا۔

کابینہ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئی پنشن سکیم کے تحت پنشن فنڈ مینیجرز چار ذیلی فنڈز کا انتظام کریں گے،جن میں منی مارکیٹ فنڈ، قرضہ (ڈیٹ) فنڈ،ایکویٹی انڈیکس فنڈ اور ایکویٹی فنڈ شامل ہوں گے،ان فنڈز کے ذریعے ملازمین کی پنشن رقوم کو مختلف مالیاتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے بڑھایا جائے گا تا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کو بہتر مالی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔نئی پنشن سکیم میں سرکاری ملازمین کے لیے انشورنس کوریج کو بھی شامل کیا گیا ہے۔بریفنگ کے مطابق قدرتی موت یا مستقل معذوری کی صورت میں 10 لاکھ روپے کی انشورنس فراہم کی جائے گی جبکہ کسی حادثے کی صورت میں موت واقع ہونے پر 20 لاکھ روپے کی انشورنس کوریج دی جائے گی،مزید یہ کہ انشورنس کی رقم میں ہر سال 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا،تا کہ وقت کے ساتھ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات کو جزوی طور پر کم کیا جا سکے۔

حکومتی حکام کے مطابق نئی پنشن سکیم عالمی معیار کے مطابق متعارف کرائی جا رہی ہے اور اس کا مقصد روایتی پنشن نظام پر بڑھتے ہوئے مالی دباو کو کم کرنا، پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنانا اور سرکاری ملازمین کے لیے ایک شفاف اور قابلِ اعتماد نظام فراہم کرنا ہے۔سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اصلاحات صوبے کے مالی نظم و نسق کو بہتر بنانے اور مستقبل میں پنشن سے متعلق مسائل سے بچاو کے لیے ناگزیر تھیں۔کابینہ کے اس فیصلے کو سرکاری ملازمین کے مستقبل سے جڑا ایک اہم اور دور رس اقدام قرار دیا جا رہا ہے تا ہم اس پر عملدرآمد اور اس کے عملی نتائج آنے والے وقت میں اس نئی پنشن سکیم کی کامیابی یا ناکامی کا تعین کریں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز