سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کے میکرز نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے انتقال کے باعث فلم کے ٹیزر کی ریلیز ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فلم میکرز نے ایکس پوسٹ پر اعلان کیا کہ سکندر کا انتہائی متوقع ٹیزر، جو 27 دسمبر کو سلمان خان کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا جانا تھا اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے جمعرات کی شب انتقال کی روشنی میں کیا گیا۔
فلم ساز ساجد ناڈیاڈوالا کے ناڈیاڈوالا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ نے بتایا کہ ہمارے قابل احترام سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ جی کے انتقال کی وجہ سے ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے افسوس ہے کہ سکندر کے ٹیزر کی ریلیز 28 دسمبر 11:07 بجے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دبنگ خان کی نئی فلم سکندر اگلے سال عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔