Home » خطے میں نئی صف بندی کے اشارے،ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی

خطے میں نئی صف بندی کے اشارے،ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی

by ahmedportugal
14 views
A+A-
Reset

تہران (ایگزو نیوز ڈیسک) ایران  نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر اور سپریم لیڈر کے مشیر برائے عسکری امور، میجر جنرل رحیم صفوی نے اس پیش رفت کو ”عالمی اسلام کے لیے ایک عظیم معاہدہ“ قرار دیا اور کہا کہ ایران بھی اس اتحاد کا حصہ بننا چاہتا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق خطے میں نئی صف بندی کے اشارے سامنے آنا شروع ہو گئے،ہمسایہ ملک ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی،ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر اور سپریم لیڈر کے مشیر برائے عسکری امور،میجر جنرل رحیم صفوی کا کہنا ہے کہ خطے کے بدلتے حالات اور خاص طور پر حالیہ بارہ روزہ جنگ کے تناظر میں مسلم دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس جنگ میں اسرائیل کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا،یہاں تک کہ اسرائیلی فضائیہ کے بارہ پائلٹ مارے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے ساٹھ فیصد ممالک اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ جنگ میں ایران کو برتری حاصل رہی۔ایران کی یہ خواہش اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی تعاون کا نیا معاہدہ خطے میں بڑی سفارتی اور تزویراتی بحث کو جنم دے چکا ہے۔مبصرین کے مطابق اگر ایران کو اس معاہدے میں شامل کیا جاتا ہے تو یہ نہ صرف اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو نئی جہت دے گا بلکہ خطے میں طاقت کے توازن پر بھی گہرے اثرات ڈالے گا۔

دوسری جانب بعض تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ماضی کے اختلافات اور جیو پولیٹیکل رقابت ایسے کسی اقدام کو پیچیدہ بنا سکتی ہے۔ تاہم پاکستان کا کردار اس صورتحال میں نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اسلام آباد روایتی طور پر دونوں ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔میجر جنرل صفوی کے بیان کو خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں ایک اہم سفارتی اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کے لیے یہ وقت یکجہتی کا ہے اور ایسے معاہدے دشمن قوتوں کے خلاف ایک اجتماعی دفاعی ڈھانچے کو فروغ دے سکتے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا سعودی عرب اور پاکستان اس ایرانی خواہش کا مثبت جواب دیتے ہیں یا یہ تجویز صرف سفارتی بیانات کی حد تک محدود رہتی ہے۔ تاہم اس اعلان نے خطے کی سیاست اور عالمی طاقتوں کی نظریں ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے تزویراتی معاملات پر مرکوز کر دی ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز