پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کو خوشخبری سنا دی۔ وزارت ریلوے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عید کے دنوں میں تمام ایکسپریس، مسافر اور انٹرسٹی ٹرینوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔
وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی رعایت عید کی خوشیوں میں عوام کو ریلیف دینے اور ان کے سفر کو مزید آرام دہ بنانے کیلئے فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے عید کے موقع پر ملک بھر میں مسافروں کیلئے خوشی کی فضا قائم ہو گی۔
پاکستان ریلوے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ عوام کو بہترین اور جدید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اپنی خدمات کو مزید بہتر بنائے گا۔