راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیریں مزاری سمیت 8 افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
اے ٹی سی نے 9 مئی کو جی ایچ کیو حملے سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، راجہ راشد خفیظ، خادم حسین، ذکر اللہ، عظیم اللہ خان، میجر طاہر صادق، مہر محمد جاوید اور چوہدری آصف سمیت 9 افراد پر فرد جرم عائد کردی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سماعت کیلئے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ اس کے باوجود سابق وزیر کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
اے ٹی سی نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 14 مقدمات کی سماعت کی۔ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔
عدالت نے تمام مقدمات میں مدعا علیہان کی حاضری ریکارڈ کی اور بعد ازاں 9 مئی کے واقعے سے متعلق 13 مقدمات کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔