Home » ساٹھ کروڑ کے دھوکا دہی کیس نے ہلا دیا بالی وڈ،شلپا شیٹی اور راج کندرا پر بھارت چھوڑنے کی پابندی

ساٹھ کروڑ کے دھوکا دہی کیس نے ہلا دیا بالی وڈ،شلپا شیٹی اور راج کندرا پر بھارت چھوڑنے کی پابندی

by ahmedportugal
33 views
A+A-
Reset

ممبئی(ایگزو نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر کاروباری شخصیت راج کندرا ایک بڑے مالیاتی اسکینڈل میں گھِر گئے ہیں۔ ممبئی پولیس نے جوڑے کے خلاف 60 کروڑ روپے کے مبینہ دھوکا دہی کیس میں کارروائی کرتے ہوئے ان پر ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے، پولیس کی جانب سے امیگریشن حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک شلپا شیٹی اور راج کندرا کو بھارت سے باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔
ایگزو نیوز کے مطابق یہ مقدمہ دیپک کوٹھاری نامی شخص کی شکایت پر قائم کیا گیا، جس نے الزام عائد کیا ہے کہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر نے ان سے 60 کروڑ روپے کی خطیر رقم کا دھوکا کیا۔ شکایت کنندہ کے مطابق، جوڑے نے اپنی بند ہو چکی کمپنی “بیسٹ ڈیل ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ” کے ذریعے پہلے قرض لیا اور پھر اسے سرمایہ کاری ظاہر کیا، ساتھ ہی ہر ماہ منافع دینے کا وعدہ کیا۔ تاہم، 2015 سے 2023 کے دوران لی گئی یہ رقم کاروبار پر خرچ کرنے کے بجائے ذاتی اخراجات میں استعمال کی گئی۔پولیس کی جانب سے لک آوٹ نوٹس جاری ہونے کے بعد یہ معاملہ مزید سنگین ہوگیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ دونوں ملک سے باہر نہ جا سکیں تاکہ دورانِ تفتیش فرار کا کوئی خدشہ باقی نہ رہے۔دوسری جانب، راج کندرا اور شلپا شیٹی کے وکیل نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ محض سول نوعیت کا معاملہ ہے اور اس میں کوئی فوجداری پہلو نہیں نکلتا۔ ان کے مطابق، شکایت کنندہ نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے تاکہ دباو ڈال کر مالی فائدہ اٹھایا جا سکے۔اداکارہ شلپا شیٹی پہلے ہی اپنے شوہر کے ماضی کے تنازعات کی وجہ سے کئی بار میڈیا کی سرخیوں میں آ چکی ہیں، تاہم اب 60 کروڑ کے اس دھوکا دہی کیس نے جوڑے کو ایک بار پھر کڑی آزمائش میں ڈال دیا ہے۔ شائقین اور قانونی ماہرین دونوں ہی اس کیس کی پیش رفت پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں، اور یہ سوال شدت اختیار کر گیا ہے کہ آیا یہ صرف کاروباری تنازع ہے یا واقعی ایک بڑا مالی فراڈ۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز