Home » پرائیڈ آف پرفارمنس ملے تو قبول نہیں کروں گا،سینئر اداکار شہزاد نواز کا دوٹوک اعلان

پرائیڈ آف پرفارمنس ملے تو قبول نہیں کروں گا،سینئر اداکار شہزاد نواز کا دوٹوک اعلان

by ahmedportugal
15 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور نامور اداکار شہزاد نواز نے کہا ہے کہ اگر انہیں مستقبل میں پرائیڈ آف پرفارمنس یا کوئی بھی صدارتی اعزاز دیا گیا تو وہ اسے قبول نہیں کریں گے، کیونکہ ان کے مطابق کئی ایسے فنکار موجود ہیں جو حقیقی طور پر اس اعزاز کے زیادہ مستحق ہیں لیکن اب تک اس سے محروم ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق سینئر اور نامور اداکارشہزاد نواز نے یہ بات حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہی، جہاں انہوں نے صدارتی اعزازات اور ان کی تقسیم کے معیار پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے بڑے قومی اعزازات کی میرٹ پر شفاف تقسیم نہیں ہو سکی اور کئی باصلاحیت فنکار آج بھی اس اعزاز سے محروم ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ یہ صرف ان کی ذاتی رائے نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے جو ریکارڈ کا حصہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر مستقبل میں انہیں اس ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا تو وہ اسے قبول نہیں کریں گے۔شہزاد نواز نے مزید کہا کہ ان کے اخلاقی اصول انہیں ایسے اعزازات قبول کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ ان کے مطابق جب ریاست کسی فنکار کو اعزاز دیتی ہے تو یہ صرف اس فرد کی نہیں بلکہ ریاست کی اپنی ساکھ کی بھی عکاسی ہوتی ہے، اس لیے ایسے فیصلوں میں میرٹ کو اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز