دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم:
وزیر اعظم شہباز شریف اور برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اسٹارمر کی ملاقات، مختلف شعبوں خصوصا تجارت اور سرمایہ کاری میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر. ایک ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے. باہمی مفادات اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
وزیر اعظم نے اپنے برطانوی ہم منصب کو. ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور ملکی معیشت کی ترقی کیلئے. حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا ، خاص طور پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس اصلاحات کے نفاذ. اور ٹیکس کی بنیاد کو بڑھانے کیلئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا ۔
مزید برآں ، وزیر اعظم شہباز نے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کی وجہ سے. پاکستان کو درپیش چیلنجوں سے بھی آگاہ کیا ۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں. پاکستان کی قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا. کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس پر بین الاقوامی برادری کی طرف سے اجتماعی کارروائی کی ضرورت ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا. کہ برطانیہ پاکستان میں تیسرا سب سے بڑا سرمایہ کار ہے. اور انہوں نے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔