Home » شہباز شریف کا ہنگامی دورہ سعودی عرب؟خطے کی صورتحال پر بڑی سفارتی پیش رفت متوقع،اہم فیصلوں کا امکان

شہباز شریف کا ہنگامی دورہ سعودی عرب؟خطے کی صورتحال پر بڑی سفارتی پیش رفت متوقع،اہم فیصلوں کا امکان

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور ایران امریکا تنازع کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کا متوقع ہنگامی دورہ سعودی عرب انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے،جہاں خطے کی موجودہ صورتحال پر بڑی سفارتی پیش رفت اور اہم فیصلوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس دورے میں سعودی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے دوران جنگ بندی کے تسلسل،علاقائی استحکام اور مشترکہ سفارتی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور ایران امریکا مذاکرات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا اہم دورہ متوقع ہے،جسے خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک بڑی سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ دورہ آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے،جس کے لیے اعلیٰ سطح پر تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے باضابطہ دعوت دی گئی ہے،جس کے بعد دورے کی تاریخ اور شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔اس دورے کے دوران دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی سعودی عرب روانہ ہو گا،جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار،معاون خصوصی طارق فاطمی اور علامہ طاہر اشرفی شامل ہو سکتے ہیں جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واپسی کی صورت میں ان کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مذاکرات،ان کے آئندہ لائحہ عمل اور خطے میں کشیدگی میں کمی کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔اس کے علاوہ مستقل جنگ بندی،امن کے قیام اور سفارتی کوششوں کو موثر بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالی تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت ہوگی جبکہ خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اس دورے کے بعد ترکیہ کا رخ کریں گے،جہاں مزید سفارتی رابطوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور اس میں توسیع کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے،جس میں وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین اور اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔اجلاس میں ایران امریکا مذاکرات کے بعد کی صورتحال، جنگ بندی پر عملدرآمد اور اس کی توسیع کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جبکہ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو مزید موثر بنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ نہ صرف پاکستان کی سفارتی اہمیت کو اجاگر کرے گا بلکہ خطے میں امن کی کوششوں کو نئی سمت بھی دے سکتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز