Home » ہر پاکستانی کے لیے گھر کا خواب حقیقت کے قریب،شہباز شریف نے عوام کو سستے گھروں کا بڑا تحفہ دے دیا

ہر پاکستانی کے لیے گھر کا خواب حقیقت کے قریب،شہباز شریف نے عوام کو سستے گھروں کا بڑا تحفہ دے دیا

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں رہائشی بحران کے خاتمے اور عام شہری کو اپنا گھر فراہم کرنے کے لیے ”اپنا گھر سکیم“ کا باضابطہ اجرا کرتے ہوئے ایک بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے،جس کے بعد لاکھوں افراد کے لیے گھر کے خواب کی تعبیر مزید قریب آ گئی ہے۔اس سکیم کو حکومت کی جانب سے معاشی بحالی اور تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے،جس کے تحت شہریوں کو آسان اقساط اور رعایتی شرائط پر رہائشی قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عام شہریوں کو سستی رہائش کی فراہمی کے بڑے ہدف کے تحت ”وزیراعظم اپنا گھر سکیم“ کا باضابطہ اجرا کرتے ہوئے مستحق افراد میں قرض کے چیک تقسیم کر دیے ،جسے حکومت کی جانب سے ہاوسنگ سیکٹر میں ایک اہم اور گیم چینجر اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔اس سکیم کے تحت ملک بھر میں لاکھوں افراد کو اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کے لیے آسان شرائط پر مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ سکیم کا اطلاق چاروں صوبوں کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ہوگا جبکہ شہری ایک کروڑ روپے تک کا قرض 20 سال کی مدت کے لیے حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ قرض کی مختلف کیٹیگریز 25 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک رکھی گئی ہیں،جن پر پہلے 10 سال کے لیے 5 فیصد فکسڈ مارک اپ اور بعد ازاں نارمل شرح لاگو ہوگی۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ اس سکیم کے تحت 90 فیصد فنانسنگ حکومت کے تعاون سے فراہم کی جائے گی جبکہ 10 فیصد حصہ درخواست گزار کو خود ادا کرنا ہو گا۔قرض کی رقم سے 10 مرلہ تک کا پلاٹ یا تیار شدہ گھر خریدا جا سکے گا جبکہ کمرشل،اسلامک اور مائیکروفنانس بینکوں سمیت ہاوس بلڈنگ فنانس کمپنی کے ذریعے قرض کی فراہمی ممکن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اپنا گھر سکیم کا مجموعی حجم 3.2 کھرب روپے ہے اور ابتدائی مرحلے میں 50 ہزار گھروں کے لیے قرض فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف عام آدمی کو چھت میسر آئے گی بلکہ تعمیراتی شعبے کو فروغ ملے گا،جس سے معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔شہباز شریف نے بینکوں کو اس سکیم میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ جو ادارے اس منصوبے میں نمایاں کارکردگی دکھائیں گے انہیں یوم آزادی پر خصوصی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ خود ماہانہ بنیادوں پر اس سکیم کی نگرانی کریں گے تاکہ اس کی شفاف اور موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد صرف گھروں کی فراہمی نہیں بلکہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنا اور عوام کو بہتر معیار زندگی دینا ہے، جبکہ آنے والے بجٹ میں بھی اس حوالے سے مزید اہم اقدامات متوقع ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز