Home » سوشل میڈیا پر کردار کشی کا الزام،شرجیل میمن نے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کرلیا

سوشل میڈیا پر کردار کشی کا الزام،شرجیل میمن نے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کرلیا

by ahmedportugal
21 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے اور اپنے بیٹے کے خلاف مبینہ طور پر چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم کے خلاف سائبر کرائم حکام سے رجوع کرتے ہوئے با ضابطہ شکایت درج کرا دی ہے،جس میں نامعلوم اکاونٹس پر جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی مواد پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق شرجیل انعام میمن کی جانب سے سائبر کرائم ونگ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم بعض اکاونٹس کے ذریعے میری اورمیرے اہل خانہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش کی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ گلستانِ جوہر میں واقع ایک گیسٹ ہاوس کی ملکیت کو غلط طور پر شرجیل میمن سے منسوب کیا گیا،جسے انہوں نے بے بنیاد قرار دیا ہے۔مزید برآں،شرجیل میمن کے بیٹے کے بیرونِ ملک سفر،خصوصاً لندن جانے اور سیکیورٹی گارڈ رکھنے سے متعلق دعووں کو بھی مکمل طور پر غلط اور من گھڑت قرار دیا گیا ہے۔شکایت میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ میڈیکل بورڈ میں تبدیلی اور تحقیقات میں مبینہ مداخلت سے متعلق الزامات کی کوئی حقیقت نہیں۔درخواست میں کم از کم چار سوشل میڈیا اکاونٹس کی نشاندہی کی گئی ہے،جن کے بارے میں موقف اختیار کیا گیا کہ یہ اکاونٹس ایک مربوط اور منظم انداز میں مواد نشر کر رہے ہیں۔حکام کو بتایا گیا کہ ان اکاونٹس کی جانب سے ایک جیسے الفاظ،ہم وقت پوسٹس اور یکساں بیانیہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ ایک منظم مہم کا حصہ ہو سکتے ہیں۔شکایت میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا کہ اس مہم کے پیچھے ممکنہ طور پر سیاسی عناصر کارفرما ہو سکتے ہیں جبکہ نامعلوم افراد جعلی شناختوں،بوٹ نیٹ ورکس یا پراکسی اکاونٹس کے ذریعے سرگرم ہیں۔شرجیل میمن نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان اکاونٹس کے پیچھے موجود افراد کی شناخت کے لیے جدید فرانزک اور تکنیکی ذرائع استعمال کیے جائیں تاکہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے خلاف مہمات اور معلومات کے پھیلاو کے حوالے سے نگرانی اور ضابطہ کاری پر بحث شدت اختیار کر رہی ہے اور متعلقہ اداروں پر شفاف اور موثر کارروائی کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز