Home » پنجاب حکومت نشانے پر،پیپلز پارٹی برہم،بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر شرجیل میمن برس پڑے

پنجاب حکومت نشانے پر،پیپلز پارٹی برہم،بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر شرجیل میمن برس پڑے

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی  نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کا مطالبہ کر تے ہوئے ن لیگ کی حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ وسائل اور صوبے کسی ایک کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے ہیں اور ان پر سب کا برابر حق ہے،کسی کی لڑائی وزیراعظم سے ہے تو اس میں پیپلز پارٹی کو نہ گھسیٹا جائے،پنجاب حکومت کی تنقید سمجھ سے باہر ہے،ہمیں ٹارگٹ بنا کر وفاقی حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ایگزو نیوز کے مطابق سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہو چکے ہیں لیکن پنجاب میں اب تک اس عمل کو روکا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بار بار ڈیڈ لائنز دی جاتی رہیں کہ انتخابات کرائے جائیں،اب سوال یہ ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں ہو رہے؟۔شرجیل میمن  نے کہا کہ ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی نئی اور غیر ضروری بحثیں نہ چھیڑی جائیں۔انہوں  نے ” میرا پانی میری مرضی ” اور ” میرا پیسہ میری مرضی ” جیسے نعروں کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین اور پانی کے معاہدات سب کے لیے ہیں،اگر میں یہ کہہ دوں کہ میری بندرگاہ یا میرا کوئلہ میری مرضی تو میری جماعت مجھے فوراً پارٹی سے نکال دے گی۔انہوں  نے زور دیا کہ اس طرح کے نعروں سے نفرت کی آگ کو ہوا نہ دی جائے اور ایسے سپیچ رائٹرز کو روک دیا جائے جو قوم میں تقسیم پیدا کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے واضح کیا کہ وسائل اور صوبے کسی ایک کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے ہیں اور ان پر سب کا برابر حق ہے۔انہوں نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے خلاف یکطرفہ مہم چلائی گئی جس کی کوئی منطق نہیں بنتی۔ان کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کو ٹارگٹ بنا کر دراصل وفاقی حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ اگر کسی کی لڑائی وزیراعظم سے ہے تو اس میں پیپلز پارٹی کو نہ گھسیٹا جائے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پیپلز پارٹی کا کسی ذاتی لڑائی یا سیاسی انتقام سے کوئی تعلق نہیں،اس لیے جماعت کو بلاوجہ اس تنازع کا حصہ نہ بنایا جائے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز