بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم، مودی سرکار نے شنگائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے اپنا وفد پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس سی او کے وزرائے تجارت کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت نے اپنا وفد پاکستان میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی بجائے اجلاس میں بھارت آن لائن شریک ہوگا۔ وزرائے تجارت کا اجلاس 12 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھجوائے تھے۔
ترجمان رفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا تھا کہ پاکستان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو بھی شنگائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھجوایا ہے۔