اسٹار کرکٹر شکیب الحسن:
بنگلا دیش کے اسٹار کرکٹر شکیب الحسن کو آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی اجازت مل گئی۔
گزشتہ روز بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ایک عہدیدار نے. اس خبر کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا. کہ جب تک شکیب کو انجری. یا سلیکشن کے مسئلے کا سامنا نہیں ہوتا. ان کیلئے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں نہ کھیلنے کی کوئی واضح وجہ نہیں ہے۔ بی سی بی کے کرکٹ آپریشنز انچارج شہریار نفیس نے. شکیب کی شرکت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن. جنہیں اس سال کے شروع میں. سیاسی مظاہروں سے متعلق قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا. کو جنوبی افریقہ کے خلاف. 21 اکتوبر سے شروع ہونے والی بنگلہ دیش کی ہوم ٹیسٹ سیریز میں. شرکت کے لیے کلیئرنس دے دی گئی ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ ایک واقعے سے منسلک ہے۔ اگست میں حکومت مخالف مظاہرے ہوئے. حالانکہ شکیب ان مظاہروں کے وقت بیرون ملک مقیم تھا۔ ان کی شمولیت نے ایک ہائی پروفائل ایتھلیٹ. اور حکمران عوامی لیگ پارٹی سے منتخب ممبر پارلیمنٹ ہونے کی وجہ سے خاصی توجہ مبذول کرائی ہے۔
واضح رہے. کہ شکیب کی ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے بارے میں قیاس آرائیاں قتل کے ایک مقدمے میں ملوث ہونے کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ یہ مقدمہ 5 اگست کو ایک بڑے احتجاج کے دوران گارمنٹس ورکر کی ہلاکت کے بعد درج کیا گیا تھا۔ سابق قانون ساز ان 146 افراد میں شامل ہیں. جن کے خلاف 22 اگست کو ڈھاکہ کے ادابور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔