پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ زمبابوے سے چند روز قبل سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شاہد اسلم کو پاکستان مرد کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اسلم قومی اسکواڈ کے ساتھ بیٹنگ کوچ کے طور پر کام کریں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جلد ہی پاکستان کیلئے اسپن بولنگ کوچ بھی مقرر کیا جائے گا کیونکہ بورڈ انتظامیہ اس کی تلاش میں ہے۔
واضح رہے کہ اسلم نے گرین شرٹس کیلئے معاون عملے کے رکن کے طور پر کام کرتے ہوئے کئی سال گزارے ہیں۔ زمبابوے کا وائٹ بال کا دورہ جنوبی افریقہ کے مکمل دورے سے قبل ان کی پہلی اسائنمنٹ ہوگی۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر (اتوار) کو کھیلا جائے گا۔
زمبابوے کیلئے پاکستان کا ون ڈے سکواڈ:
عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، احمد دانیال، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ ، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان (کپتان)، محمد عرفان خان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہنواز دہانی اور طیب طاہر۔