بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو حیران کن طور پر ڈراپ کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 30 اگست کو انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم:
شان مسعود کپتان، سعود شکیل وائس کپتان، ابرار احمد، محمد علی، سلمان علی آغا، صائم ایوب، بابر اعظم، میر حمزہ، محمد رضوان وکٹ کیپر، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور خرم شہزاد 12 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔ جس پر تبصرہ کرتے ہوئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہو گیا ہے۔