جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اے ٹی سی نے کیس کی سماعت کی اور علی امین گنڈا پور اور شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے دیگر 14 رہنماؤں پر فرد جرم عائد کی۔
عدالت نے یہ بھی اعلان کیا کہ مزید چھ ملزمان پر فرد جرم عائد کرنا ابھی باقی ہے۔ کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کو بھی کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ علی امین گنڈا پور، شبلی فراز، فواد چوہدری اور شیخ رشید سمیت دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔
قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی کے کئی سرکردہ رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
5 دسمبر 2024 کو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سمیت 60 دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔