Home » چوہدری شافع حسین کا اچانک ایکشن،زیرِ تعمیر مسجد کا کام رکوا دیا،عوام میں غصہ

چوہدری شافع حسین کا اچانک ایکشن،زیرِ تعمیر مسجد کا کام رکوا دیا،عوام میں غصہ

by ahmedportugal
28 views
A+A-
Reset

گجرات(مرزا نعیم الرحمان)پنجاب کابینہ کے رکن اور صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی جانب سے گجرات کے ایک علاقے میں زیرِ تعمیر مسجد کا کام رکوانے کے فیصلے پر مقامی آبادی میں تشویش اور ردعمل سامنے آیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق روڈ کے قریب واقع پیر نانگے شاہ مسجد کی تعمیر علاقہ مکینوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، جسے پورا کرنے کے لیے تعمیراتی کام تیزی سے جاری تھا اور مسجد کی چھت مکمل ہونے کے قریب تھی تاہم اطلاعات کے مطابق اچانک موصول ہونے والی ایک شکایت کے بعد صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے تعمیراتی معیار پر تحفظات کے پیش نظر کام روکنے کی ہدایت جاری کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شکایت میں مسجد کی تعمیر کے معیار پر سوالات اٹھائے گئے تھے، جس کے بعد حکام نے فوری طور پر کام رکوا دیا تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے تاہم اس فیصلے پر مقامی افراد اور نمازیوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔علاقہ مکینوں کا موقف ہے کہ مسجد کی تعمیر ایک اہم عوامی ضرورت تھی اور اس کی تکمیل میں تاخیر سے نہ صرف مذہبی سرگرمیوں میں خلل پیدا ہوگا بلکہ عوامی اعتماد بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام یک طرفہ اطلاعات پر فیصلے کرنے کے بجائے مقامی سطح پر حقائق کا جائزہ لیں اور عوامی رائے کو بھی مدنظر رکھا جائے۔کچھ مقامی افراد نے یہ بھی کہا کہ اگر تعمیراتی معیار سے متعلق کوئی خدشات ہیں تو انہیں دور کرنے کے لیے تکنیکی جانچ کرائی جائے تاہم مکمل طور پر کام روک دینا مسئلے کا حل نہیں۔دوسری جانب حکومتی حلقوں کی جانب سے اس معاملے پر باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ متعلقہ حکام جلد اس صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل واضح کریں گے۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد کی تعمیر کے حوالے سے فوری فیصلہ کیا جائے تاکہ عبادت گاہ کی تکمیل یقینی بنائی جا سکے اور عوامی خدشات کا ازالہ ہو۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز