Home » پاکستان میں شعبان کا چاند نظر نہ آیا،یکم شعبان 21 جنوری کو ہوگی،شبِ برات کی تاریخ بھی سامنے آ گئی

پاکستان میں شعبان کا چاند نظر نہ آیا،یکم شعبان 21 جنوری کو ہوگی،شبِ برات کی تاریخ بھی سامنے آ گئی

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان میں شعبان المعظم 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا،جس کے باعث ملک بھر میں یکم شعبان بدھ 21 جنوری 2026 کو ہوگی۔اس حوالے سے وزارتِ مذہبی امور نے با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق شعبان المعظم کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوا،جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبد الخبیر آزاد نے کی۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ اہتمام ہونے والے اس اجلاس میں فنی ماہرین،ماہرین فلکیات اور ملک بھر سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتبِ فکر کے جید علما کرام بھی شریک ہوئے،جنہوں نے چاند کی رویت سے متعلق سائنسی اور شرعی پہلووں پر تفصیلی غور کیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اسلام آباد میں مرکزی اور زونل کمیٹیوں سے موصول ہونے والی اطلاعات اور شہادتوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے شعبان المعظم کے چاند کی رویت کی مستند شہادت موصول نہیں ہوئی۔اعلان کے مطابق اب ماہِ رجب 30 دن کا مکمل ہو گا اور یکم شعبان المعظم بدھ 21 جنوری 2026 کو ہو گی جبکہ شبِ برات 3 فروری 2026 کو منائی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی تھی کہ 19 جنوری کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفئیر ریسرچ کمیشن(سپارکو)کی جانب سے بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ یکم شعبان 21 جنوری کو ہونے کا زیادہ امکان ہے،جو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے درست ثابت ہوا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز