لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور شہر میں شدید آندھی اور موسلا دھار بارش کے باعث موسم نے اچانک کروٹ لے لی،جس سے طویل گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہر بھر میں خوشگوار ٹھنڈک پھیل گئی۔مختلف علاقوں میں تیز ہواوں اور بارش کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ شہریوں نے موسم کی اس تبدیلی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سکون کا اظہار کیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق لاہور شہر میں اچانک آندھی اور موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جس سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکون کا سانس لیا ہے۔نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس اور گرد و نواح کے علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس نے شہر بھر میں موسم کی صورت حال بدل کر رکھ دی۔فردوس مارکیٹ،مین مارکیٹ،غالب مارکیٹ،گلبرگ،قذافی سٹیڈیم،نیشنل ہاکی سٹیڈیم،پنجاب سٹیڈیم،انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس،کلمہ چوک، ماڈل ٹاون،اچھرہ،مسلم ٹاؤن،وحدت روڈ، گارڈن ٹاؤن،فیصل ٹاون،علامہ اقبال ٹاؤن اور جوہر ٹاون سمیت مختلف علاقے شدید آندھی کی لپیٹ میں رہے جبکہ آسمان پر گہرے بادل چھا گئے۔ٹاون شپ اور ملحقہ علاقوں میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ آندھی دیکھی گئی،جس کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔شہریوں کے مطابق طویل گرمی کے بعد بارش اور ٹھنڈی ہواوں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے تاہم بعض مقامات پر درخت گرنے اور ہورڈنگ بورڈز اکھڑنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں،جس کے باعث معمولی ٹریفک متاثر ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔بارش اور آندھی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور شہریوں نے اس تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
شدید آندھی نے لاہور کو لپیٹ میں لے لیا،موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،موسم خوشگوار،شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
21