Home » پہاڑی علاقوں میں خطرناک موسمی حالات،20 سے 22 دسمبر تک شمالی و مغربی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور شدید برفباری کی پیش گوئی

پہاڑی علاقوں میں خطرناک موسمی حالات،20 سے 22 دسمبر تک شمالی و مغربی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور شدید برفباری کی پیش گوئی

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آنے والے شدید موسمی حالات کے حوالے سے انتہائی اہم اور متواتر پیشگوئی جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 20 سے 22 دسمبر کے دوران مغربی ہواوں کے اثرات ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں نمایاں ہوں گے، جس کے نتیجے میں بارشوں اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے،شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ سفر سے پہلے موسمی حالات سے آگاہی کو بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق بلوچستان میں 19 دسمبر سے مغربی ہواوں کا سلسلہ داخل ہوگا، جس کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی 19 اور 20 دسمبر کو بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں شدید برفباری کے امکانات ہیں۔چترال، دیر، سوات، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ سمیت مختلف اضلاع میں 19 دسمبر کو بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی 19 دسمبر سے تیز بارش کا امکان ہے۔ 20 دسمبر کی رات سے 21 دسمبر کے دوران مری، گلیات اور بالائی علاقوں میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ پنجاب کے شہروں سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں 20 اور 21 دسمبر کو آسمان ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید موسمی حالات کے دوران احتیاط برتیں، کیونکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ شہری خاص طور پر مری، گلیات اور شمالی علاقوں میں سفر سے پہلے متعلقہ محکمہ جات کی تازہ ترین اطلاعات سے آگاہ رہیں۔یہ پیش گوئی ملکی موسمی حالات کے لحاظ سے اہم ہے اور اس کے اثرات نہ صرف شمالی اور مغربی علاقوں بلکہ وسطی پنجاب کے شہروں پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلا ضرورت سفر سے گریز کریں اور محفوظ رہنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز