Home » پولیس فورس لاہور میں پٹرول کی شدید قلت،آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ متاثر،قانون نافذ کرنے والے ادارے مشکلات کا شکار

پولیس فورس لاہور میں پٹرول کی شدید قلت،آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ متاثر،قانون نافذ کرنے والے ادارے مشکلات کا شکار

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)لاہور میں پولیس فورس کو پٹرول کی شدید کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث روزانہ آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کی کارکردگی متاثر ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عید کے بعد سے باقاعدہ فیول فراہم نہیں کیا جا رہا،جس سے اہلکار اپنی گاڑیوں میں خود پٹرول ڈلوانے پر مجبور ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں پولیس فورس کو پٹرول کی شدید قلت کا سامنا ہے، جس کے باعث انویسٹی گیشن اور روزانہ آپریشنز کی کارکردگی متاثر ہو گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عید کے بعد سے پولیس کو باقاعدہ فیول فراہم نہیں کیا جا رہا،جس کے نتیجے میں ڈیوٹی کے دوران مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایس ایچ اوز اپنی مدد آپ کے تحت گاڑیوں میں پٹرول ڈلوانے پر مجبور ہیں جبکہ ہفتے میں محض ایک بار تین ہزار روپے کے برابر فیول فراہم کیا جا رہا ہے۔اس کمی کے سبب پولیس کی روزانہ پٹرولنگ،انویسٹی گیشن اور کرائم فائٹنگ کی کارروائیاں محدود ہو گئی ہیں۔فیول کی قلت کی وجہ سے پولیس اہلکار ملزمان کی گرفتاری اور مختلف آپریشنز میں مطلوبہ حد تک پیش رفت نہیں کر پا رہے،جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر فیول کی فراہمی میں فوری بہتری نہ آئی تو شہر میں سیکیورٹی چیلنجز مزید بڑھ سکتے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز