پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے سے خوفزدہ ہوکر لوگ اپنے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل کر سڑکوں اور کھلی جگہ پر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ زلزے کے جھٹکے اسلام آباد ، پشاور مالاکنڈ اور سوات سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ، اس کی گہرائی 220 کلو میٹر زیر زمین جبکہ مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ حکام کے مطابق ابھی تک کسی شہر سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔