جمعرات, جنوری 23, 2025
Home » پاکستان میں سردی کی شدید لہر، شمالی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم

پاکستان میں سردی کی شدید لہر، شمالی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

پاکستان بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے، شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔ ندیاں، آبشاریں اور جھیلیں منجمد ہو چکی ہیں۔

شدید سردی اور برف باری نے علاقہ مکینوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔ جس سے خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ وادی نیلم میں موسلا دھار بارش اور برف باری سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں درجہ حرارت منفی 10 ، زیارت میں منفی 9 ، گوپیوں اور کوئٹہ دونوں میں منفی 7 ، لیہہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ استور میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا، قومی شاہراہ پر دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے جس کے باعث موٹر ویز کے مختلف سیکشنز کو بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے کوٹ مومن تک سیکشن M-2 اور M-3 سے عبدالحکیم کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک M-4 اور لاہور سے سیالکوٹ M-11 کے سیکشنز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز