دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری:
ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری. کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مکڑوال کے قریب خفیہ اطلاع پر. کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق. سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق. کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گرد مارے گئے. جب کہ 8 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی ٹی ڈی نے. کارروائی کے دوران جائے وقوعہ سے چھ دستی بم، سات کلاشنکوفیں، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔
پاکستان کے شہر میانوالی میں. کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے. کارروائی کے دوران سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔ دہشت گرد, سیکیورٹی فورسز اور حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی نے. جائے وقوعہ سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر مواد برآمد کیا، جس سے عوام کی حفاظت کو لاحق ممکنہ خطرات کو کامیابی سے ناکام بنایا گیا۔
فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے. اور مکڑوال کے قریب چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد میانوالی میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔