Home » مستونگ میں ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ،سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین جاں بحق،ایڈیشنل جج زخمی

مستونگ میں ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ،سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین جاں بحق،ایڈیشنل جج زخمی

by ahmedportugal
76 views
A+A-
Reset

مستونگ(ایگزو نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک سنگین حملہ کیا،جس کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ایگزو نیوز کے مطابق دہشت گردی کا یہ افسوسناک واقعہ ولی خان پاٹک کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا،جہاں حملہ آوروں نے گھات لگا کر اس وقت فائرنگ کی جب جج صاحبان کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ جا رہے تھے۔شدید فائرنگ کے باعث گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی جانی نقصان ہوا۔ڈی پی او مستونگ اللہ بخش بلوچ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر حملے کی نوعیت ٹارگٹڈ کارروائی قرار دی جا رہی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب حکومت بلوچستان نے اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ ججز اور وکلاءکو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،جس کا مقصد نظام انصاف کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اس حملے نے صوبے میں سیکیورٹی صورتحال اور عدلیہ کو درپیش خطرات کے حوالے سے ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز