پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سندھ ہائی کورٹ کو بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس جو پہلے ٹویٹر تھا، کو ملک بھر کے صارفین کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے وکیل احسن امام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اتھارٹی نے پاکستان میں ایکس سروسز کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
پی ٹی اے کے وکیل نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے پاکستان میں ایکس پر پابندی پر اتھارٹی کا موقف طلب کرنے کے بعد جواب جمع کرایا۔ پی ٹی اے کے وکیل کے جواب کے بعد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔
اس سے قبل 17 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی معطلی سے متعلق اپنا خط ایک ہفتے میں واپس لینے کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے کہ ایکس پر پابندی اصل میں فروری میں عام انتخابات 2024 کے بعد لگائی گئی تھی۔