Home » کراچی ائیر پورٹ سگنل کے قریب چینی باشندوں پر خود کش حملے کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات

کراچی ائیر پورٹ سگنل کے قریب چینی باشندوں پر خود کش حملے کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

تفصیلات کے مطابق تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار ماسٹر مائنڈ جامعہ کراچی کے طالب علم فرحان نے 2 سال قبل کراچی یونیورسٹی خود کش حملے میں بھی اہم کردار داد کیا تھا۔ گرفتار ملزم فرحان کے جامعہ کراچی میں خود کش حملے میں شامل بمبار شاری بلوچ سے بھی تعلق رہا ہے۔

تفتیشی حکام کو تشویش ہے کہ جامعہ کراچی خود کش حملے کی تحقیقات کے دوران ملزم فرحان کا کردار سامنے کیوں نہیں آیا؟ پکڑا جانے والا ماسٹر مائنڈ فرحان جامعہ کراچی کے شعبہ ہسٹری میں فائل ائیر کا طالب علم ہے۔

واضح رہے کہ 26 اپریل 2022 کو کراچی یونیورسٹی خود کش حملے میں تین چینی باشندوں سمیت 4 افراد جان بحق ہوگئے تھے۔

دوسری جانب، چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگر چینی باشندوں کو ٹارگٹ کرکے دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم برادر ملک کے ساتھ مل کر اُن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز