7 ستمبر کو قومی تعطیل:
سینیٹ نے پیر کو متفقہ طور پر ایک قرارداد کی منظوری دے دی. جس میں حکومت سے 7 ستمبر کو سرکاری طور پر منانے اور اسے قومی تعطیل کا اعلان کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا. کہ اس دن پاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا۔
قرار داد میں کہا گیا. کہ واقعی یہ دن نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ پوری مسلم دنیا کے لیے تاریخی تھا. کیونکہ اس دن مسلمانوں کی طویل جدوجہد کامیاب ہوئی تھی۔
بعد ازاں ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔