سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، متعدد زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے۔
مزید کہا انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔ حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحرک ہے۔