Home » خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں،31 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد واصلِ جہنم

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں،31 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد واصلِ جہنم

by ahmedportugal
13 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں میں پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں نے ایک بار پھر دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی ان دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 31 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ان کارروائیوں نے نہ صرف دشمن کے عزائم پر کاری ضرب لگائی بلکہ ملک کے عوام کے تحفظ اور امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم کو بھی ایک بار پھر نمایاں کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں کی جانے والی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے شدید مزاحمت کی تا ہم بہادر جوانوں  نے جرات و شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 14 دہشت گرد مارے گئے۔دوسری جانب بنوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں مزید 17 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔دونوں آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں اور اسلحہ کے ذخائر کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھارتی سرپرستی اور مالی معاونت کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ان عناصر کا نشانہ نہ صرف معصوم شہری تھے بلکہ ان کا مقصد پاکستان کے امن دشمن ایجنڈے کو آگے بڑھانا تھا تا ہم افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی بروقت حکمتِ عملی سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کی تمام تر کوششیں ناکام بنائی جائیں گی۔ ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور عوام کے بھرپور تعاون سے دہشت گردی کے ناسور کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیا جائے گا۔یہ حقیقت اپنی جگہ مسلم ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطنِ عزیز کے کونے کونے میں امن قائم کر رہی ہیں۔دشمن کی خفیہ پشت پناہی ہو یا کسی بھی سطح پر سازش،سیکیورٹی ادارے پوری قوت اور عزم کے ساتھ اس کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ان کامیاب کارروائیوں نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں اور قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز