خضدار(ایگزو نیوز ڈیسک)خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس آپریشن میں 14 دہشت گرد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق دہشت گرد علاقے میں پرامن شہریوں کو ہراساں کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کے ذریعے ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق فتنہ الہندوستان مسلسل ناکامیوں کے باعث شدید دباو اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
مقامی عوام نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو بھرپور انداز میں سراہا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر عوام نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے اور دہشت گردی کے خلاف فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کریں گی۔ترجمان کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ایسے آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔
خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،14 دہشت گرد ہلاک،متعدد ٹھکانے تباہ
5