Home » سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں 8 فتنہ الخوارج جہنم و اصل کر دیئے

سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں 8 فتنہ الخوارج جہنم و اصل کر دیئے

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں کامیاب آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 8 فتنہ الخوارج جہنم و اصل کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس میں خوارج کا سرغنہ خان محمد عرف خورے سمیت 2 خارجی مارے گئے۔ آپریشن کے دوران 2 خوارج کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

ہلاک دہشت گرد خان محمد عرف خورے ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ حکومت نے ہلاک دہشت گرد خان محمد کے سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر کر رکھی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع لکی مروت میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6 خارجی مارے گئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ کہا، فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کامیاب آپریشنز میں مطلوب دہشت گرد سمیت 8 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی، کہا وطن عزیز کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فورسز ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح دشمن کے سامنے کھڑی رہی ہیں۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشنز میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا، سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ پاک دھرتی میں خوارجی دہشتگردوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز