بدھ, مارچ 26, 2025
Home » بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں چوکی پر خوارج کے حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے ناکام بنایا۔ جس کے بعد خوارج نے بارود سے بھری گاڑی چوکی کی دیوار سے ٹکرائی۔ سکیورٹی فورسز نے بہادری سے حملے کا مقابلہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو خودکش بمباروں سمیت پانچوں خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے دو بہادر جوان بھی شہید ہوئے۔ شہدا میں نائیک طاہر خان (عمر 39 سال، رہائشی ضلع ٹانک) اور لانس نائیک طاہر اقبال (عمر 26 سال؛ ضلع کرک) شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز