سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیوں کے دوران 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ کارروائیاں ایک دن پہلے اور آج ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع کھلاچی کے جنرل علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی کے عام علاقوں میں چار الگ الگ مقابلوں میں چھ مزید دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے جو ان علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، آئی ایس پی آر
3