شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وارم میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ آپریشن 14 اور 15 جنوری کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آپریشن کے دوران، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور ان میں سے چار کو ہلاک کر دیا۔
مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی خارجی کو ختم کرنے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
اس سے ایک روز قبل خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو کارروائیوں میں آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ یہ آپریشن 12 اور 13 جنوری کو ٹانک اور وادی تیراہ میں کیے گئے۔