سکیورٹی فورسز نے 11 جنوری کو پاک افغان سرحد کے قریب ایک افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق افغان جاسوس کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد محمد قاسم کے نام سے ہوئی ہے جسے سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر کراسنگ سے افغانستان فرار ہونے کی کوشش کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 48 سالہ دہشت گرد، جسے عبداللہ افغان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، افغانستان کے صوبہ پکتیکا کا رہائشی تھا۔
ہلاک دہشت گرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ محمد خان عرف عبداللہ افغان مبینہ طور پر پاکستان میں ایک افغان ایجنسی کے لیے کام کرتا تھا۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ دہشت گرد پاکستان کے اندر دہشت گرد گروپوں کو مسلح کرنے کیلئے افغانستان سے اسلحہ اور گولہ بارود اسمگل کرنے میں ملوث تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس کی کارروائیوں میں قلعہ سیف اللہ، ژوب اور لورالائی کے راستے اسمگلنگ اسلحہ شامل تھا، اسمگل شدہ ہتھیاروں کو پاکستان بھر میں دہشت گردی کے حملوں میں استعمال کیا جاتا تھا۔