Home » تربت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

تربت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset
ضلع ہرنائی میں کامیاب آپریشن

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ (تربت) میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہریوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز بلوچستان میں امن و امان خراب کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کے فالو اپ آپریشنز میں 17 دہشت گرد مارے گئے تھے، جبکہ گزشتہ تین دنوں میں مجموعی طور پر 71 خوارج ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز