سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرکے 3 خوارج جہنم واصل کر دیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں امن دشمنوں کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔