خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی پانچ مختلف آپریشنز میں 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر، سیکورٹی فورسز کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان کے عام علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران، اپنے دستوں نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی جس کے نتیجے میں خارجی شاہ گل عرف روحانی سمیت پانچ خوارج مارے گئے۔
شمالی وزیرستان کے ضلع میں دو الگ الگ مقابلوں میں دوسالی اور ٹپی میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ "نتیجتاً، پانچ خوارج مارے گئے۔”
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع لکی مروت میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں دو خوارج مارے گئے۔
اس کے علاوہ ضلع خیبر کے جنرل علاقے باغ میں ایک آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ایک اور خارج کو ہلاک کردیا۔
ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم رہے۔