Home » بلوچستان کے ضلع شیرانی میں کارروائی،سیکیورٹی فورسز نے سات بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کر دیئے

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں کارروائی،سیکیورٹی فورسز نے سات بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کر دیئے

by ahmedportugal
13 views
A+A-
Reset

شیرانی(ایگزو نیوز ڈیسک)بلوچستان کی سرزمین پر ایک بار پھر ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیے گئے۔ ضلع شیرانی میں خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی نے دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانے کو نیست و نابود کردیا۔ سات بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد واصلِ جہنم ہوئے، اسلحہ اور بارود پکڑا گیا، جبکہ علاقے کو مزید کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا ہے کہ دشمن کی پشت پناہی سے چلنے والی ہر دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا اور ملک دشمن عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں ضرور لایا جائے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے سات بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی دہشت گرد تنظیم ”فتنہ الخوارج“ کے بھارتی سرپرستی میں سرگرم عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیشِ نظر کلیئرنس (سینیٹائزیشن) آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کیا جائے گا اور ملک دشمن عناصر کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز