انٹر سروسز پبلک ریلیشنز:
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتایا. کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے جنرل ایریا رزمک میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا. جس میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔
پاکستان میں سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ یہ آپریشن، افغانستان کی سرحد کے قریب عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے لیے مشہور علاقے میں کیا گیا.
دہشت گردوں کا تعلق منظم گروہوں سے تھا جو سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں کے ذمہ دار تھے۔ مقابلے کے دوران، ہتھیار، دھماکہ خیز مواد، اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے،
فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق. یہ آپریشن 25 سے 26 ستمبر کی رات کو دہشت گردوں کی "مبینہ موجودگی” پر کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا. کہ آپریشن کے دوران ، فوجیوں اور خواریج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا. جس کے نتیجے میں آٹھ خواریج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا. کہ سکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے. دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا. جو سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے میں بھی سرگرم تھے۔
میڈیا ونگ نے کہا. کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی خواریج کو ختم کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے. کیونکہ سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔