Home » ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑا انٹیلی جنس آپریشن،سیکیورٹی فورسز نے 3 افغان اور 2 خودکش بمبار سمیت 7 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کر دیے

ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑا انٹیلی جنس آپریشن،سیکیورٹی فورسز نے 3 افغان اور 2 خودکش بمبار سمیت 7 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کر دیے

by ahmedportugal
13 views
A+A-
Reset

ڈیرہ اسماعیل خان (ایگزو نیوز ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،ہلاک دہشت گردوں میں 3 افغان شہری اور 2 خودکش بمبار بھی شامل ہیں،یہ کارروائی 20 ستمبر کو انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی جس کا مقصد علاقے میں چھپے خوارج کو نشانہ بنانا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے انتہائی موثر حکمتِ عملی سے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی، جس دوران شدید جھڑپ ہوئی۔ تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی سے 7 خوارجیوں کا خاتمہ کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد بھارتی پراکسی ایجنڈے کے تحت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے اور اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔فوجی ترجمان کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیشِ نظر کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔پاک فوج نے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو دہراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسے عناصر کو کہیں بھی محفوظ پناہ گاہ میسر نہیں آئے گی اور ان کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر خیبر پختونخوا میں خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیر داخلہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو اب پاکستان میں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔یہ کارروائی ایک مرتبہ پھر اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ملکی سلامتی کے خلاف سرگرم عناصر کو انجام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز