Home » خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا وار،باجوڑ اور خیبر میں 10 خوارج انجام تک پہنچا دیے گئے

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا وار،باجوڑ اور خیبر میں 10 خوارج انجام تک پہنچا دیے گئے

by ahmedportugal
24 views
A+A-
Reset

باجوڑ(ایگزو نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے اضلاع باجوڑ اور خیبر میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔کارروائیاں آپریشن ”11 گرج“ کے تحت مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں جبکہ کارروائیوں کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ کے علاقے شاکرو میں کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا،جو مبینہ طور پر مساجد میں پناہ لیے ہوئے تھے۔ اسی طرح ضلع خیبر کے علاقوں دربی خیل اور بٹان میں کارروائی کرتے ہوئے مزید آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے یہ کارروائیاں دہشت گرد عناصر کی موجودگی کی اطلاعات پر کی گئیں،جن کا مقصد علاقے کو دہشت گردی سے پاک کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے۔

جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جدید نگرانی کے ذرائع استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ویڈیو میں بعض دہشت گردوں کو درختوں اور دیگر مقامات کی آڑ لیتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ ایک عمارت میں موجود عناصر کو بھی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا جبکہ ان کے زیر استعمال اسلحہ،گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی قبضے میں لیا گیا۔کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے نصب کیے گئے ممکنہ دھماکا خیز مواد کو بھی ناکارہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ عرصے کے دوران دہشت گرد عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر متعدد کامیاب کارروائیاں کی گئی ہیں،جن میں کئی دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچایا گیا۔سیکیورٹی فورسز کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے،عوام کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا عزم برقرار ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز