Home » راولپنڈی میں دفعہ 144 پھر نافذ، 24 دسمبر تک جلسے، جلوس اور دھرنے ممنوع،خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

راولپنڈی میں دفعہ 144 پھر نافذ، 24 دسمبر تک جلسے، جلوس اور دھرنے ممنوع،خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

by ahmedportugal
22 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع کر دی گئی ہے،جس کے تحت شہر بھر میں پابندیاں 24 دسمبر تک نافذ العمل رہیں گی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہر میں جلسوں، جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں کے انعقاد پر مکمل پابندی برقرار رہے گی جبکہ چار سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امن و امان کے قیام اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچاو کے لیے کیا گیا ہے۔حکم نامے میں اسلحے کی نمائش اور لاوڈ سپیکر کے استعمال پر بھی واضح پابندی عائد کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب جماعت اسلامی نے 21 دسمبر کو پنجاب حکومت کے مجوزہ بلدیاتی ایکٹ 2025 کے خلاف لیاقت باغ چوک میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 میں توسیع کو اسی تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے شہر میں سیاسی اور عوامی سرگرمیوں پر وقتی طور پر مزید قدغن لگ گئی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز